جہلم کینٹ میں پراپرٹی ٹیکس پر کمی کروانے پر عمران بشیر وائیں کے شکرگزار ہیں،عوامی حلقے جہلم کینٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:56

جہلم کینٹ میں پراپرٹی ٹیکس پر کمی کروانے پر عمران بشیر وائیں کے شکرگزار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم کینٹ میں پرائیویٹ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھا دیئے گئے تھے جس پر رہائشی افراد احتجاج کررہے تھے جبکہ اس بات کو وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈکے اجلاس میں زیر بحث لایا گیا جس کی صدارت صدر کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر طاہر مسعود اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ غلام محمد ابرو اور تمام بورڈ کے ممبران موجود تھے جبکہ تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر پراپرٹی ٹیکس میں جو پہلے 30سے45فیصد تھا اس کو کم کرکے 15فیصد کردیاگیاجس پر جہلم کینٹ میں تمام رہائشی افراد نے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ عمران بشیر وائیں سمیت صدر کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر طاہر مسعود اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ غلام محمد ابرو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :