بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت

منگل 14 اکتوبر 2025 19:38

بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرٹس کونسل میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو میرے خیال میں خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، میں وزیر اعلی سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ کے پی پہنچ کر عدالت کے حکم کے مطابق اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں گے۔