
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
ٹی ایل پی دفتر سے 2 کلو سونا، 50 ہزار بھارتی، 72 کروڑ پاکستانی، 11 کروڑ دیگر غیرملکی کرنسی برآمد، انگوٹھیاں اور گھڑیاں، پرائز بانڈز ، بریسلٹ، ہار، لاکٹ، چین برآمد بھی برآمد ہوئے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 14 اکتوبر 2025
19:38

(جاری ہے)
ٹی ایل پی دفتر سے ملکی و غیرملکی کرنسی کے علاوہ پرائز بانڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔اسی طرح ٹی ایل پی دفتر سے ایک کلو 922گرام سونا، 898گرام چاندی برآمد کی گئی۔ مختلف برانڈز کی 69گھڑیاں، سونے کے 445گرام 28چوڑیاں اور کڑے برآمد ہوئے ہیں۔ سونے کے 490گرام وزن کے12بریسلٹ، 24ہار، چین اور لاکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
سونے کے 355گرام وزن کے 46انگوٹھیاں، 6بریسلٹ، 72دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔ چاندی کے 460گرام وزن کا ایک تاج، اور 72انگوٹھیاں ملی ہیں۔ ٹی ایل پی دفتر سے برآمد کردہ سامان کی تفصیلات این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے نے جاری کی ہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے دھرنا منتشر کردیا گیا، پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا سعد رضوی اور چند دیگر رہنماء موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، یہ کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا اور پھر فرار ہو کر شہریوں اور ریاست کو خطرے میں ڈال دیا۔ پولیس ذرائع سے جاری بیان کے مطابق مریدکے میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، یہ واقعہ 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات پیش آیا۔ مزید برآں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت 21 رہنماؤں اور 35 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ روات میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور عوام کو اکسانے سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کر کے پولیس پر سیدھی فائرنگ اور مزاحمت کی، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق قاری ابرار نے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا جبکہ قاری دانش اور دیگر نے ایک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر آنسو گیس کے شیل چھین لیے۔پولیس نے موقع سے کیلوں والے ڈنڈے، پیٹرول بم، ٹی ایل پی کے جھنڈے اور گولیوں کے خول برآمد کر لیے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
-
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا سے اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،چین
-
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
-
بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر جامع بریفنگ
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت اور معینہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.