
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
منگل 14 اکتوبر 2025 20:13

(جاری ہے)
ابتدائی طور پر انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور احتجاج کو کم متاثرہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
مذاکرات کے دوران احتجاج کی قیادت نے ہجوم کو اٴْکسانا جاری رکھا۔ ہجوم نے پتھراؤ، کیلوں والے ڈنڈے اور پیٹرول بموں سمیت تشدد آمیز ہتھکنڈے استعمال کیے۔پولیس ذرائع کے مطابق متعدد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا گیا اور اسی چھینے گئے اسلحہ سے فائرنگ بھی کی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس اور پولیس کے ابتدائی معائنے کے مطابق فائرنگ میں استعمال گولیاں انہی چھینی گئی اسلحے کی تھیں۔پولیس نے بڑے سانحے سے بچنے کی کوشش میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا، مظاہرین مزید مشتعل ہوئے اور منظم حملے کیے گئے۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں اور گاڑیوں پر منظم حملے کیے، کم از کم 40 سرکاری و نجی گاڑیاں جلا دی گئیں اور کئی دکانیں بھی نذرِ آتش ہوئیں۔ تشدد کے دوران 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں 17 کو گن شاٹ کے زخم آئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر کے ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تصادم میں تین ٹی ایل پی کارکن اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر 30 کے قریب شہری زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کی بس سمیت متعدد گاڑیاں اغواء کر کے احتجاج میں استعمال کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بعض گاڑیاں عوام کو کچلنے کے لیے بھی چلائی گئیں۔ موقع پر موجود شر پسند عناصر نے پولیس پر پتھر، پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈوں سے منظم حملے کیے۔ متعدد مقامات سے اندھا دھند فائرنگ بھی ریکارڈ کی گئی۔پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، سعد رضوی اور چند دیگر رہنما موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اٴْکسانے کا کردار ادا کیا اور پھر فرار ہو کر شہریوں اور ریاست کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہتھیار چھیننا، پیٹرول بم اور گاڑیاں جلانا کسی بھی طرح پٴْرامن احتجاج نہیں کہلاتا اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جائے گا،بیگناہ راہ گیر کی ہلاکت قومی لمحہ فکریہ ہے،ریاست کی ذمے داری شہری جان و املاک کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
-
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا سے اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،چین
-
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
-
بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر جامع بریفنگ
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت اور معینہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.