وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت

منگل 14 اکتوبر 2025 20:13

وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اہلکار عبدالکبیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیویز اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔