بہاولنگر ضلع میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے

منگل ستمبر 12:34

بہاولنگر ضلع میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) بہاولنگر ضلع میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے۔ہارون آباد کے تھانہ سٹی کے علاقہ میں نو سالہ بچہ جنسی زیادتی کی غرض سے اغواء پولیس کی بروقت کاروائی بچہ بر آمد ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کالونی کا رہائشی محمد احمد بعمری9/10سالہ گھر سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے گیا جو گھر واپس نہ پہنچا۔

مغوی کے والد کی اطلاع پر تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ درج ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے مغوی کی بازیابی اورمقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔

(جاری ہے)

8گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے ریلوے اسٹیشن کے قریب کوارٹر سے گرفتارکرکے مغوی محمد احمد کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

ملزم قبل ازیں بھی بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں تین سال سزا کاٹ چکا ہے۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بہاولنگر پولیس ہروقت سرگرم عمل ہے۔