العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی

منگل 22 ستمبر 2020 13:29

العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) العزیزیہ و ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے