
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا باضابط اجلاس شروع‘صدرٹرمپ آج خطاب کریں گے
اجلاس میں 193 رکن ملکوں کے نمائندوں کی ریکارڈ شدہ تقاریرنشر کی جائیں گی‘کورونا کی وجہ سے پہلی مرتبہ آن لائن اجلاس ہورہا ہے
میاں محمد ندیم
منگل 22 ستمبر 2020
15:01

(جاری ہے)
رواں برس ہونے والا اجلاس چونکہ آن لائن ہے اس لیے اس پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات زیر غور آنے کا امکان ہے. عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک لگ بھگ نو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس وبا سے امریکہ، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ہیں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ملکوں نے اپنے سفیر یا نمائندے نہیں بھیجے البتہ ان کی جگہ بڑی تعداد میں ملکوں کے سربراہان ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے. آج جن راہنماﺅں کے خطاب متوقع ہیں ان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برازیل کے صدر جیئر بولسونارو، چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن شامل ہیں‘یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا ریکارڈ خطاب گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے تعارفی سیشن میں چلایا گیا تھاجس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک برس قبل جب ہم نیویارک میں اکٹھے ہوئے تھے تو کوئی یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ 2020 میں دنیا کو اتنے بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑے گا. اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاتھا کہ اقوامِ متحدہ امریکی مطالبے پر ایران پر دوبارہ پابندیاں اس وقت تک نہیں لگا سکتی جب تک سیکیورٹی کونسل اس کی منظوری نہ دے‘ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک غیر یقنی صورتِ حال ہے یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کی قرارداد کو ”سنیپ بیک“کیا ہے یا نہیں جو 2015 میں ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی بنیاد تھی. ٹرمپ انتظامیہ نے ہفتے کو یہ اعلان کیا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہو گئی ہیں لیکن جوہری معاہدے میں شامل ممالک اس اقدام کی حمایت نہیں کر رہے‘ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک تنازع بن کر ابھر سکتا ہے. اقوام متحدہ کی 15رکنی سیکیورٹی کونسل کے بیشتر اراکین ان امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر چکے ہیں‘گزشتہ ماہ امریکہ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرانے کے لیے سیکیورٹی کونسل میں قرارداد بھی پیش کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
-
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
-
مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
-
شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
-
آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
-
قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
-
اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
-
امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.