ناموس رسالت وتقدیس صحابہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مفتی محمدجان نعیمی

منگل 22 ستمبر 2020 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میںتحریک پاکستان کے رہنماپیر طریقت،عالم نبیل مفتی بابا عبدالسبحان قادریؒ کے عرس مبارک کے موقع پرمرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے مفتیء اعظم سندھ وصوبائی امیرصاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی، سجادہ نشین ومیزبان پیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری، علامہ محمد اشرف گورمانی، علامہ محمدزبیر صدیقی ہزاروی،علامہ محب الرحمان محمدی، علامہ فیض الہادی قادری، حافظ فضل عظیم قادری، مفتی عبدالباسط قادری، مفتی محمدفیض قادری ،پیر سید عمران باپو، مفتی عبدالستارقادری(مردان)، علامہ خلیل احمدنورانی، علامہ زبیر عامر گیلانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھول میں نہ رہے ناموس رسالت وتقدیس صحابہ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،ہر حال میں امن پسندی کو ترجیح دی ہے ،ملک کے سواداعظم کو دیوارسے لگانے کی سازش قبول نہیں، وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور یہ فریضہ آخری دم تک انجام دیتے رہیں گے،مملکت خدادادپاکستان کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا لہوشامل ہے، ان کی بیش بہاقربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

باباعبدالسبحان قادریؒ اور ان کے خاندان نے قیام پاکستان کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،پاکستان ہمارے بزرگوں کی امانت ہے اس کی سلامتی واستحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لئے وجودمیں آیالیکن عاقبت نااندیش حکمرانوں نے ہمیشہ اس سے انحراف کیا،مقاصد قیام پاکستان کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کانفرنس میں مولاناعبدالوکیل قادری، محمدحکیم قادری (مردان)، عبدالسلام قادری، مفتی شکیل الرحمان قادری،حافظ نورالعین انصاری، قاری عدنان قادری، محمدنعمان قادری، صاحبزادہ محمدشمس الہادی، خواجہ معین الدین،صاحبزادہ حسن شاہ، صاحبزادہ حسین شاہ، علامہ عاشق حسین قادری، حافظ شاہداللہ نورانی،علامہ قاری محمداظہر نقشبندی،حافظ عبدالمالک ،ملک مبین سعیدی نورانی ودیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :