تاجروں کے مسائل کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں ،ایف پی سی سی آئی

منگل 22 ستمبر 2020 23:45

تاجروں کے مسائل کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں ،ایف پی سی سی آئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) صنعت و تجارت کی نما ئندہ تنظیم ہونے کے نا طے ایف پی سی سی آئی تا جر برادری کو در پیش مسا ئل کے حل کے لیے ایف پی سی سی آئی ہر وقت سر گرداں رہتی ہے یہ با ت ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نی "Open House discussionاجلا س کے دوران کہی جس کا انعقاد ایف پی سی سی آئی میں تجا رت، صنعت اور کاروبار کے مسائل سننے کے لیے کیاگیا تھا ۔

پروگرام کے انعقاد کے دوران شیخ سلطا ن رحمان نے کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثارکی ہدایت پر پہلی مر تبہ ایف پی سی سی آئی میں '' اوپن ہا ئوس'' مبا حثو ں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ ہر مہینے کے تیسرے ہفتے میں انعقاد کیا جا ئے گا جس میں کاروباری برادری کو ان کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے مدعو کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس پلیٹ فارم کو موثر نیٹ ورکنگ کے لیے مدعو کیا جا ئے گا ان اوپن ہا ئوس اجلا س کا مقصد تجا رت وصنعت سے متعلق مسائل کو زیر عوز لا نا ہے اور یہ کسی ایک مو ضو ع تک محدود نہیں ہو گا ۔

اس سلسلے کے پہلے پروگرام میں نا صر حیات مگو ں سابق صدر کراچی چیمبر، شبا نہ آصف، سنیئر نائب صدر وویمن چیمبر کراچی سائوتھ، افتخارغنی وہرہ سابق سنیئر نائب صدر کراچی چیمبر ، عبدالرحمن کنونیر ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے چھو ٹے تاجر ، امجد رفیع ایف پی سی سی آئی پاک تر کی بز نس کونسل کے چیئر مین ، SDPIسے شجا عت احمد، اسمعیل کا لکپوریا، شفیق زین الدین اور مہو ش سید نے شر کت کی ۔

گفتگوکے دوران نا صر حیات مگو ں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ چھو ٹے اور در میانے در جے کے کاروباری حضرات اسٹیٹ بینک کی فنانسنگ اسکیموں سے فائد ہ اٹھانے کے لیے اپنے کا روبار کی documentationکر یں ۔ امجد رفیع نے حکومتی سطح پر فیصلہ سا زی میں ایف پی سی سی آئی اور تا جر برادری کی شمو لیت پر زور دیا ۔ افتخار وہرا نے درآمدکنند گا ن کو نظر بند کرنے اور حراست میں لینے جیسے مسائل کا تذکرہ کیا ۔

شبا نہ آصف نے لا ک ڈائون کے دوران برآمدکنند گان اور کاروباری خواتین کو در پیش مسائل پر روشنی ڈالی اور حکومت سے مطا لبہ کیا کہ وہ خواتین تا جروں کو بلا سود قر ضے فراہم کر ے ۔ شجا عت احمد نے بز نس کمیونٹی کو تحقیقی مدد کی پیش کش کی جس کو حکومتی سطح پر پا لیسی سا زی میں استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ مہو ش سید نے کہاکہ بارش اور urban flooding کے بعد وبا ئی امراض نے ملک کے چھوٹے تا جروں کو شدید نقصان پہنچا یا ہے جس پر سر کاری حکام کو تو جہ دینی چا ہیے ۔

عبدالرحمن خان نے بز نس کمیونٹی کو مدد اور تعاون فراہم کرنے کی کو ششو ں پر ایف پی سی سی آئی کی تعریف کی اور سفارش کی کہ حکومت چھوٹے تا جروں کو خصو صی طور پر زیرو ریٹیڈ قر ض فرا ہم کر ے۔ شفیق زین الدین نے خواتین اور چھو ٹے کا روباری مالکا ن کو مالی قرضوں کی فراہمی میں تجا رتی بینکو ں کے عد م تعا ون کے رویہ پر تو جہ دی ۔ اجلا س کے اختتام پر شر کا ء نے ایف پی سی سی آئی کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہاکہ ''اوپن ہا ئو س'' سیشن تا جر برادری کو موقع فراہم کر یں گے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنے نیٹ ورکنگ کو استعمال کر یں اور اپنے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچا ئیں