بینک الفلاح اسلامک نے 10ویں سالانہ جی آئی ایف اے ایوارڈز کی تقریب میں 2ممتاز ایوارڈزجیت لئے

منگل 22 ستمبر 2020 23:55

بینک الفلاح اسلامک نے 10ویں سالانہ جی آئی ایف اے ایوارڈز کی تقریب میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان میں اسلامک بینکنگ اور فنانس کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی اور قائدانہ کردار کے اعتراف میں بینک الفلاح اسلامک نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف ای) کی تقریب میں موسٹ اننویٹو اسلامک بینکنگ ونڈو 2020 اور بیسٹ اسلامک سیونگز پروڈکٹ 2020 ایوارڈز حاصل کرلئے ہیں ۔ ان ایوارڈز کی تقرب 14 ستمبر کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔ اس موقع پر تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر کے ہمراہ سینئر وزراء، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام، تمام اسلامی ممالک کے سفراء اور سفارتکار، مقامی و بین الاقوامی اداروں اور انڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بینک الفلاح اسلامک کی جانب سے اسکے قابل ذکر کامیابی سے آغاز کرنے والی پریمیئم پروپوزیشن (Premier Proposition) اور ڈیپازٹ کی حامل اپنی نوعیت کی پہلی سہولت الفلاح اسلامک ریکرنگ ویلیو ڈیپازٹ (Alfalah Islamic Recurring Value Deposit) جیسے نئے اور بہتر طریقوں کے ذریعے اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں رہنے پر سراہا گیا ۔

بینک نے اپنے صارفین کے لئے رواں سال شریعت سے مطابقت رکھنے والی اسلامک ایپ جرنی (Islamic App Journey)بھی متعارف کرائی ہے۔ بینک کے الفلاح اسلامک ریکرنگ ویلیو ڈیپازٹ نے بیسٹ اسلامک سیونگز پروڈکٹ 2020 کٹیگری میں ایوارڈ جیتا ہے جس نے بینک کے ڈیپازٹ پورٹ فولیو میں نمایاں انداز سے کام سرانجام دیا ہے۔ یہ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی پہلی سیونگز پروپوزیشن ہے جس کی بدولت صارفین قسطوں میں بچت کرسکتے ہیں اور زیادہ حلال منافع کے ساتھ انہیں فراہم کرتے ہیں۔

بینک الفلاح کے سی ای او اور پریذیڈنٹ عاطف باجوہ نے کہا، "بینک الفلاح کی طرف سے ہم اپنے صارفین اور انکی مالی ضروریات کو سب سے زیادہ ترجیح دینے پر فخر کرتے ہیں۔ ہم نے مکمل شرعی اصولوں سے ہم آہنگی کے ساتھ اپنے صارفین کو بلاتعطل بینکنگ کے استعمال کے ساتھ اضافی اسلامی مصنوعات کی فراہمی کے لئے نئے اور جدت انگیز طریقے تلاش کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔

۔ ہم موسٹ اننویٹو اسلامک بینک اور بیسٹ اسلامک پروڈکٹس اینڈ سروس ایوارڈز کے حصول پر جی آئی ایف اے پینل کے مشکور ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھی ہم اسی طرح مزید بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔" جی آئی ایف اے کی تقریب میں بینک الفلاح اسلامک بینکنگ گروپ کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران نے ایوارڈز ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "بینک الفلاح کی طرف سے ہم اسلامک بینکنگ کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی کے موقع دیکھ رہے ہیں۔

ہم اپنے صارفین کو مزید آسانی فراہم کرنے کے لئے جدت انگیز مصنوعات کے ساتھ فعال انداز سے کام کررہے ہیں۔ ہم جدید ترین ڈیجیٹل سہولیات اور غیرمعمولی کسٹمر سروس کے ساتھ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کیلئے تاریخ ساز ادارہ بننے کے خواہاں ہیں تاکہ ہمارے صارفین بحفاظت اور پرسکون انداز سے بینک کی خدمات سے مستفید ہوں۔ جی آئی ایف اے کی جانب سے ہماری بہترین کارکردگی کا اعتراف دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے صارفین بینک الفلاح اسلامک پر اعتماد کرتے ہیں۔"