سعودی عرب دبئی کا پانچواں بڑا تجارتی شراکتدار،10 سال میں 500 ارب درہم کی باہمی تجارت

بدھ 23 ستمبر 2020 10:40

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) دبئی اور سعودی عرب کے درمیان دس برس (2010ء تا 2020ئ) کے دورانتیل سے ہٹ کر تجارت کا حجم 500 ارب درہم رہاجو عرب دنیا میں دبئی کی سب سے بڑی اور عالمی سطح پر پانچویں بڑی تجارت ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق دبئی کسٹمز کے ڈی جی احمد محبوب مصبح کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ سعودی عرب کا عظیم اقتصادی تعلق دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کا عکاس اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا اظہار بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کے ساتھ دبئی کی بیرونی تجارت کا حجم بڑھ کر 24 ارب درہم ہوگیا جس میں 4 ارب درہم کی درآمدات اور 8.2 ارب درہم کی برآمدات کے ساتھ 3.17 ارب درہم کی ری ایکسپورٹس شامل ہیں۔