امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ ستمبر 14:11

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی امریکی فیڈرل ریزرو چیف کی کانگریس کمیٹی میں پیشی پر نظر ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے دوران نرخ 0.4 فیصد گرکر 1904.34 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1907.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے وقفے سے قبل نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1903.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1908.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.9 فیصد گرکر 1895.38 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1900.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :