جرائم سے پاک معاشرہ کی طرح پولیو سے پاک معاشرہ بھی ہمارا مشن ہے، آرپی او وسیم احمد خان

بدھ ستمبر 17:14

ملتان ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ ریجن بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے قومی فریضہ میں پولیس بھی دیگر محکموں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے جرائم سے پاک معاشرہ کی طرح پولیو سے پاک معاشرہ بھی ہمارا مشن ہے ریجنل پولیس آفیسر نے ریجن بھر کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ان کے بچوں کی صحت کی خاطر پولیو ویکسین پلانے پر امادہ کیا جائے جہاں ضرورت ہو قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانزٹ پوائنٹس کے علاوہ بس ویگن اسٹینڈز پر پولیس پولیو ٹیموں کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں قطعی کوتاہی نہ برتیں کیونکہ پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا ایک۔

(جاری ہے)

بھی بچہ اس قومی مہم کے لیے نقصان اور اس مرض کو پھیلانے کا باعثِ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :