خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح وبہبود پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق
حکومت پنجاب خصوصی طلباء کوفری سفری سہولیات ، ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، ہاسٹل کی سہولت کیساتھ فری کتابیں فراہم کر رہی ہے ‘جدید کورس متعارف کروائے جا رہے ہیں ‘تعلیم کی رسائی کیلئے پنجاب بھر میں مزید سپیشل ایجو کیشن کے ادارے قائم کئے جا رہے ہیں ‘ خصوصی طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ‘صوبائی وزیر کا سپیشل سکولوں کے بچوں کیلئے 4نئی بسوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 23 ستمبر 2020 17:26
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجو کیشن پنجاب پرویز اقبال ، ڈی او سپیشل ایجو کیشن طاہر حسین غازی ، سی ای او ایجو کیشن قصور ناہید واصف ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نصیر اقبال سندھو ، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول برائے متاثرہ سماعت میڈم زرینہ واحد ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قیصر ایوب شیخ ، ضلع کے تمام سپیشل سکولوں کے پرنسپلز ، اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا اہم جز ہیں اور پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور میں خصوصی بچوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب کا شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو حکومت کی جانب سے 800روپے ماہانہ وظیفہ، سال میں تین بار یونیفارم، رہائش کی سہولت کیساتھ ساتھ فری ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا رہی ہے اور پنجاب بھر میں اے ڈی پی سکیم کے تحت مرحلہ وار 51نئی جدید بسیں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 72 سال میں سپیشل ایجوکیشن کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کی کابینہ سے منظوری ہوچکی ہے ۔ چوہدری اخلاق نے کہا کہ سپیشل سکولوں میں بہت قابل طلبا زیر تعلیم ہیں جن کو انٹر نیشنل لیول کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہاہے جبکہ اس سے پہلے خصوصی طلباء کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہ دی جاتی تھی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی 104 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی ہے جس پر خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس سٹی تعمیر کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 585 اساتذہ کی بھرتی ہو چکی ہے جبکہ مزید اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ حکومت نے مظفر گڑھ، راولپنڈی، بھکر، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، خانیوال اور لیہ میں نئے سپیشل ایجوکیشن سینٹر قائم کئے ہیں جبکہ ساہیوال اور بہاولپور میں بچیوں کیلئے سیکنڈری سکول اور سرگودھا اور ڈی جی خان میں ڈگری کالج قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ17 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں خصوصی افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ محکمہ نے پنجاب کے 14 اضلاع میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو اپ گریڈ کیا ہے۔ صوبہ کے 147 خصوصی تعلیم کے اداروں میں لائبریری کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے کتابیں فراہم کی گئی ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں اساتذہ اور عملہ کے تبادلہ کے حوالے سے موثر پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ والدین کو خصوصی بچوں سے متعلق رہنمائی اور شکایات کے انداج کیلئے ہیلپ لائن 1162 قائم کی گئی ہے۔ اساتذہ اور عملہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اداروں میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب جبکہ تعلیمی اداروں اور بسوں میں بہتر مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اداروں سے متعلق مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث والدین اپنے خصوصی بچوں کو سنٹرز میں داخل نہیں کروا پاتے۔ محکمہ آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو ان اداروں سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ والدین اپنے خصوصی بچوں کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروا کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اور دیگر افسران نے سکول ہذا کے لان میں پودے بھی لگائے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.