خوشاب، آمنہ ملک کی جانب سے متاثرین کی مالی امداد

بدھ ستمبر 17:53

خوشاب، جوھرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب شعبہ کی صدر محترمہ آمنہ ملک نے تحصیل قائدآباد کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں طوفانی بارشوں سے گر جانیوالے گھروں کے مقامات کا دورہ کیا اور اس موقع پر متاثرین مالی امداد اور راشن بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر سردار نذر حیات بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔