لوئر دیر، پولیو مہم کامیابی سے جاری

بدھ ستمبر 17:53

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ضلع دیر پائین میں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین سعادت حسن نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لئے چیکنگ کریں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ، ٹیلی شیٹ کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ کیونکہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزاور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کو مانیٹرکیا اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :