صوابی، درشل میں دو روزہ فیمیل سکلز ڈویلپمنٹ سیشن کا انعقاد

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی نے درشل میں دو روزہ فیمیل سکلز ڈویلپمنٹ سیشن منعقد کیا،اس سیشن میں ضلع صوابی کی خواتین نے شرکت کی،سیشن کا آغاز پہلے روز تلاوت پاک سے ہوا،اس سیشن میں خواتین کو اپنی صلاحیتوں میں جدت لانا اور اسکو موجودگی دور میں مارکیٹ میں یوٹیلائز کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے روزسیشن میں AAC1 صوابی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آخر میں خواتین شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔