ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر احمد کا لام چڑ یونین کونسل پالام علاقہ عشیرئی درہ کا دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا شہاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ دیر بالا تنویر احمد نے لام چڑ یونین کونسل پالام علاقہ عشیرئی درہ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے (ایم ایچ پی)سکیم کا معائنہ کیا مذکورہ کام پیڈوکے منظور شدہ ڈیزائن کے خلاف ھے اور نہ ہی پیڈو کے ساتھ لیز کا معاہد ہ ہوا ہے۔

انہوں نے متعلقہ ٹھیکدار کو کام بند کرنے اور اپنے دفتر میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر انجینئر سی ڈی ایل ڈی آصف جمال بھی موجود تھے۔اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ تنویر احمد نے بارکند اور سیاہ جبر عشیرئی درہ میں دو سکمیں چیک کی۔معائنہ کے دوران کام کے مقدار اور معیار کو غیر تسلی بخش پایا گیاجس پر تعمیراتی کام کو موقع پر بند کردیا گیا اور متعلقہ ٹھیکدار کو دستاویزات سمیت اپنے دفتر میں پیش ھونے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ مڈل سکول تارپتار عشیرئی درہ میں نئے اضافی کمرے اور شمسی توانائی واٹر سپلائی سکیم کا بھی معائنہ کیا اورکام کے معیار کو تسلی بخش پایا گیا۔