احتساب عدالت ،آصف زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیسز کی3 ضمنی ریفرنسسزخارج کرنیکی درخواستیں مستر، آئندہ سماعت پر تمام شریک ملزمان طلب

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا

بدھ ستمبر 19:56

احتساب عدالت ،آصف زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیسز کی3 ضمنی ریفرنسسزخارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیسز کی3 ضمنی ریفرنسسزخارج کرنیکی درخواستیں مستردکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری کی میگامنی لانڈنگ،پارک لین اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسز میں 3ضمنی ریفرنس خارج کرنیکی درخواستیں مسترد کرنے کاحکم سنادیااور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت28 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس خارج کرنیکی درخواستوں دلائل مکمل ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیاگیاتھا اورسماعت کے موقع پرسابق صدرکیوکیل فاروق نائیک نے ضمنی ریفرنسز کو نیب کی بدنیتی قراردیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا تھا کہ ٹھٹھہ ریفرنس کی کسی انکوائری میں آصف زرداری کو طلب ہی نہیں کیا گیا،جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے آصف زرداری کو بھیجا گیا طلبی کا نوٹس عدالت میں پیش کردیا اورکہا کہ سابق صدر کو نہ صرف طلب کیا بلکہ انہوں نے تحریری جواب کی مہلت بھی مانگی جو آج تک نہیں دیا،وکیل فاروق نائیک نے جواب دیا کہ عدالت نے ضمنی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، چئیرمین نیب کی پاس ضمنی ریفرنس کا اختیارہی نہیں۔