
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوماہ میں 40 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز کی ادائیگی کی گئی، نبیلہ فاران بیگ
بدھ 23 ستمبر 2020 20:28

(جاری ہے)
تاہم اگرآرٹی او آناضروری ہوتواپنے یونٹ آفیسرزسے ضرورملیں پھربھی مسئلہ حل نہ ہوتوہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں ،آپ کے مسائل کے حل کے لئے آرٹی او میں فوکل پرسن بھی تعینات کیاجارہاہے ۔ایپبیوماکاایک نمائندہ آرٹی او کی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیاجائے گاتاہم اب کاروباری سیکٹرکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکسزکی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں اورنئے ٹیکس گزاروں کو بھی سامنے لائیں ۔
اس موقع پرایڈیشنل کمشنرززاہد ہ سرفراز کمشنر انکم ٹیکس ملتان زون پیرخالد احمد قریشی ودیگربھی موجودتھے ۔ایپبیوماکے سابق چیئرمین احسن شاہ ،ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سابق صدرخواجہ یوسف ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محسوس کیاگیاہے کہ جن اداروں میں خواتین کام کرتی ہیں وہاں مسائل کے حل کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے امیدہے چیف کمشنران لینڈریونیو اس خطہ کے کاروباری سیکٹرکے مسائل کابھی جلد خاتمہ کرکے شکریہ کاموقع دیں گی ۔انہوںنے کہاکہ عوام ٹیکس دیناچاہتے ہیں لیکن اس کے لئے اعتماد اورسہولیات کافضاء کاہونابہت ضروری ہے ۔سب جانتے ہیں کہ ٹیکسزکی ادائیگی سے ہی ملک میں ترقیاتی کام ہوں گے ۔یہاں کے کاروباری سیکٹرکو سیلز ٹیکس کے معاملات پربہت سے مسائل کاسامنا ہے ان کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین ایپبیوما سید محمد احسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم ایز سیکٹرکوسیلز ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی میں ترجیح دی جائے ،فاسٹرسسٹم کے بعد بھی ریفنڈزکی ادائیگی میں بہت دشواریاں ہیں ،اربوں کے ریفنڈزتجربات کی بھینٹ چرھ گئے ہیں ۔آرٹی اوکی سطح پرڈیفرڈ کیسز کی تعدادبڑھ رہی ہے ان کوختم کیاجائے ۔برآمدکنندگان کوبے جاتنگ نہ کیاجائے ۔ہمارے ممبران کو(STGO)ایس ٹی جی او کاحصہ بنایاجائے تاکہ بجلی کے رعایتی نرخوں کوفائدہ اٹھاسکیں ۔اورٹیکس گزاروں کو ایک بااثر پلیٹ فارم مہیاکیاجائے اس کے لئے اے ڈی آرسی (ADRC)کوفعال کیاجائے اسے ازسرنو منظم کرکے مسائل کے حل میں معاون بنایاجائے ۔مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.