تحریک انصاف کی حکومت گوجرانوالہ میں موجود سڑکوں کی تعمیر کیلئے رات دن کوشاں ہے، چیئرمین پی ایچ اے

بدھ 23 ستمبر 2020 22:55

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی حکومت گوجرانوالہ میں موجود سڑکوں کی تعمیر کیلئے رات دن کوشاں ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور گھنٹوں جام ہونیوالی ٹریفک سے نجات مل سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے شمسی چوک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے باسی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ٹریفک کو تیز اور محفوظ بنانے کیلئے شہر کی اہم سڑکوں کو نئے سرے سے تعمیر کر کے ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدام اٹھایا ہے جسے شہری ہمیشہ یاد رکھیں گے۔