پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چلاننگ سسٹم کے دو سال مکمل ہو نے پر تقریب،

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک انڈکس میں لاہورمیں91 درجے بہتری آئی،ترجمان

بدھ 23 ستمبر 2020 23:02

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے ای چلاننگ کے دو سال مکمل کرلیے،کامیاب منصوبے کی2سال مکمل ہونے پر بد ھ کے روز اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2 سالوں میں 44 لاکھ 50 ہزار الیکٹرانک چالان جاری کیے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر339 ملین جرمانے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ۔

کل ای چالان میں سے 20 لاکھ 75ہزار گاڑیوں اور 22 لاکھ 90 ہزار موٹر سائیکلوں کے چالان ہوئے جبکہ85 ہزارسے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی ہوئے۔ایک رپورٹ کے مطابق40 فیصد سے زائد جان لیوا حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ نیمبیوں کے مطابق ٹریفک انڈکس میں لاہورمیں91 درجے بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کامیاب منصوبے کی2 سال مکمل ہونے پر اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد کیا اور کیک کاٹا ۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ ای چلاننگ منصوبے کی کامیابی پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،جس کے بدولت شہر کی ٹریفک میںبہتری نظر آرہی ہے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ ای چالاننگ منصوبے سے ٹریفک ڈسپلن میں واضح بہتری آ ئی ہے،ای چالاننگ سسٹم کے پہلے دن 1لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملی جو کہ آج کم ہوکر آدھی سے کم سطح پر آچکی ہیں ۔تقریب میں آپریشن کمانڈر عاصم جسرا ،ڈی ایس پی اصغر گورائیہ سمیت دیگر ٹریفک افسران سمیت پولیس کیمونیکشن افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :