سینئر آفیسر نبیلہ شاہد ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی تعینات

بدھ 23 ستمبر 2020 23:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کی سینئر آفیسر نبیلہ شاہد کو ان پے سکیل میں گریڈ 19 کی خالی آسامی پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نو ٹیفیکیشن کے مطابق نبیلہ شاہد کی تقرری سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمد اسلم میتلا کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی گئی ہے جنہوں نے آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں وہ اس سے قبل محکمہ سماجی بہبود کے مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے طور پر بھی تعینات رہ چکی ہیں نبیلہ شاہد اپنی خوش اخلاقی اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر شاندار کارکردگی کے اعزاز حاصل کر چکی ہیں محکمہ سماجی بہبود کے افسران اور عملے کے اراکین نے نبیلہ شاہد کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں محکمہ سماجی بہبود و بیت المال راولپنڈی ڈویژن اپنی قابل فخر روایات برقرار رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :