حکومت احتساب کے نام پرنیب کو انتقام اور اپنی بقا کے لئے استعمال کررہی ہے، مولانا محمد قاسم

بدھ 23 ستمبر 2020 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ حکومت احتساب کے نام پرنیب کو انتقام اور اپنی بقا کے لئے استعمال کررہی ہے۔ حکومت کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے تو انہیں دبانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحما ن کا دامن کرپشن سے پاک ہے اوران پر انگلیا ں اٹھانے والے پہلے اپنی گریبانوں میں جھانکیں۔

وہ ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سینئر نائب صدر قاری احسان الرحمان محسن، مفتی سلیم حلیمی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،مولانا اسرار الحق،حاجی کشور خان ایڈوکیٹ،محمد شفیق نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد قاسم نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف نے سیاسی انتقام کے لئے نیب کا ادارہ بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

سیاستدانوں کو دبانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب میں پیشی کے موقع پر 30لاکھ کارکنان شرکت کر کے قائد جمعیت کے ساتھ محبت کا اظہار کریں گے۔انہوںنے کہاکہ مردان میں 15اکتوبر کو ہونے والے ختم نبوت کانفرنس میں کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی ڈرامہ بازی کے خلاف بہت جلد اضلاع کے سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گی