لاہور، افسران کے انسداد پولیو مہم کے بارے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے

بدھ 23 ستمبر 2020 23:24

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈی سی دانش افضال نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی بھر پور طریقے سے جاری ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ جانفشانی اور نگرانی کے فرائض مستعدی سے سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات بھی کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 15 بھگت پورہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا،افسران نے پولیو ورکرز کی حاضری و کارکردگی کو مانیٹر کیا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، افسران نے زیرو ہاؤسز، لاکڈ ہاؤسز اور ملٹی سٹوری بلڈنگز کو بھی چیک کیا، انہوں نے یو سیز مکینوں سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اور پولیو ورکرز کو مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :