مستونگ،پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ملاوٹ شدہ دودھ دہی کے فروخت جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 23:27

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ملاوٹ شدہ دودھ دہی کے فروخت جاری، جبکہ شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھی برمار ہو چکی ہیعوام کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی لاٹھی اس کا بھینس عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔رپورٹ کے مطابق عر صہ دراز سے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہونے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے مستونگ شہر میں اشیا خوردونوں کی قیمتیں آسامان سے باتیں کرنی لگی ہے۔

دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اور بلا و خطر غیر معیاری زائد قیمت پر اشیا خوردنوش کی فروخت بھی عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

۔جبکہ دودھ دہی شاپس اور تندورز پر پاوڈر اور دیگر مضہر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت جاری جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بھی پیدا ہورہاہیں۔

شہر میں سبزی فروٹ،گوشت سمیت کسی بھی اشیا کی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہیں ہورہی اور لوگوں سے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔۔جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔انتظامیہ نے مستونگ کے عوام کو مکمل طور پر گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے حوالے کردیاہے جس کے باعث مستونگ کے غریب عوام سخت مسائل و مشکلات کا شکار ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

مستونگ کے عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیرفعالیت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہیکہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے اور گرانفروشوں و زخیرہ اندوزوں اور غیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے حوالے کیاگیاہے۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہیکہ مستونگ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور پر فعال بنائیں۔ تاکہ مستونگ کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام اس خود ساختہ اور کمر توڑ مہنگائی سے ریلیف مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :