گ*کراچی،ستمبرکو شاہراہ قائدین پر ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں تیاریاں جاری

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) 27ستمبرکو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ، اسی حوالے سے شعبہ تعمیر ادب کے تحت ایک موضوعاتی مشاعرہ آج بروز جمعرات کو ادارہ نور حق میں 8بجے شب ہو گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن مشاعرے کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جبکہ انور شعور صدارت کریں گے ۔ پروگرام میں شریک معروف شعراء کرام اپنا موضوعاتی کلام پیش کریں گے ۔ شعبہ تعمیر ادب کے نگراں نوید علی بیگ نے شرکاء سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :