ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر کاروائی مقدمہ نمبر467/20تھانہ صدر کمالیہ ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد
عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 12:05
(جاری ہے)
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی،محمداقبال ایس آئی اورطہیر عباس اے ایس آئی معہ ملا زمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم کے لیے سب سے پہلا مرحلہ نعش کی شناخت تھا جسکو جدید طریقہ تفتیش سے ممکن بنایا گیا مقتو لہ کی شناخت راجن بی بی بیوہ اللہ یار قوم بلوچ سکنہ500گ ب ماموں کانجن ضلع فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔
جس پر ورثاء سے مقتولہ کے متعلق تفتیش کی گئی دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ قتل والے دن مقتولہ اپنے داماد اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500گ ب ماموں کانجن کے ہمراہ گئی تھی۔ جس پر پولیس ٹیم نے حالات و واقعات اور اپنے فرائض منصبی خالصتا? فروفیشنل طریقے سے ادا کر تے ہوئے ملزم اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500گ ب ماموں کانجن جو کہ مقتولہ راجن بی بی کاداماد تھا کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی ساس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ اس کی بیوی کو گھر بٹھا رکھا تھا اور اس کے ساتھ بھیجنے سے انکاری تھی جس کا ملزم کو رنج تھا وقوعہ والے دن ملزم اپنی ساس کو دھوکے سے اپنے ساتھ لے گیااور طیش میں آکر پسٹل30بور سے فائر مار کر قتل کردیا اور ثبوت ختم کرنے کے لیے نعش نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل30بور بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.