خاکی سالار جھیل میں مچھلی کا شکارکرتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:46

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خاکی سالار جھیل میں مچھلی کا شکارکرتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شام ترہا کے قریب واقع جھیل میں دو نوجوان منور شاہ ولد انور شاہ اور محمد علی ولد خواج محمد شکار کی غرض سے جھیل پر موجود تھے کہ اچانک پائوں پھسلنے سے منور شاہ جھیل میں ڈوب گیا جس کو بچانے کیلئے دوست محمد علی نے جھیل میں چھلانگ لگائی اور خوب ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ منور کو بعد ازاں غوطہ خوروں نے بچا لیا تاہم آخری اطلاعات آنے تک محمد علی کی نعش کی تلاش کا کام جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :