اے اے سی ایبٹ آباد کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ ،احتیاطی تدابیر کا جائزہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سکولوں کو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ طلبا اور اساتذہ دونوں کوروناوائرس کی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

اس سلسلہ میں سکولوں میں کوروناوائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات، سینی ٹائزر کی فراہمی، باہمی فاصلے اور صفائی کے حوالہ سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے گورنمنٹ ہائی سکول دھمتوڑ، گورنمنٹ ہائی سکول ہرنو اور گورنمنٹ ہائی سکول نواںشہر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لینے سمیت خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :