صفر کے جلوس ومجالس کی سکیورٹی کے لئے 500افسران واہلکار تعینات

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس ماہ صفرالمظفرمیں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پرٴْعزم ہے،یکم تا 30 صفرالمظفر 132جلوس اور130مجالس منعقد کی جائیں گی، صفرالمظفر میں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سیکورٹی انتظامات کاسلسلہ جاری ہے، یکم سے 05صفرالمظفرتک 21مجالس منعقد اور08جلوس نکالے گئے،جن کی سیکورٹی کے لیے 500کے قریب افسران وملازمان نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ مجالس اور جلوس ہائے کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی سینئر پولیس افسران کر رہے ہیں جو پوائنٹ ٹو پوائنٹ سیکورٹی چیک کر کے بریفنگ کے ذریعے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنارہے ہیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہا کہ ہمیں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کی طرح صفرالمظفرکے دوران بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے،سی پی اونے ڈویڑنل ایس پی پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ صفرالمظفرمیں منعقد کی جانے والی مجالس /جلوس کی سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے افسران وملازمان کوچیک کریں اور بریفنگ دیں،جلوس/مجلس میں داخلے کے لیے ایک ہی انٹری پوائنٹ رکھاجائے اورواک تھروگیٹ کابھی استعمال کیاجائے،خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کی جائے اورجلوس/مجلس کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے،جلوسوں کے دوران ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مناسب ٹریفک پلان پرعمل درآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔