بلاو ل نے کامیاب اے پی سی کرکے منجھے سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ،سلیم حیدرخان

ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی بقاء اور استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ پر جمع اور متحد ہونا خوش آئندہے،سابق وزیر مملکت

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:04

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاو ل بھٹو نے کامیاب اے پی سی منعقد کروا کر ایک منجھے ہوئے سمجھ دار سیاستدان کا ثبوت دیا ہے جمہوریت کیلئے ایک ٹھوس لائحہ عمل اور منشور دیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر جمہوریت کی بقاء اور اسکا تسلسل برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے خدانخواستہ اگر حکومت تین سال مزید رہی تو اس ملک کی معاشی سیاسی بحالی آئندہ آنے والی حکومت کیلئے بہت مشکل ہو جائے گی پی ٹی آئی کی حکومت جھوٹ پر قائم ہوئی اور جھوٹ پر ہی چلائی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ اے پی سی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو کا جاتا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی بقاء اور استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ پر جمع اور متحد ہونا خوش آئندہی