الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ مواخات کے تحت14گھرانوں میں قرضے کے چیک تقسیم

ضرورت مند افراد کو مانگے والے کی بجائے کمانے والے ہاتھ بنانا سنت رسول ہے ۔حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ ضرورت مند افراد کو مانگے والے کی بجائے کمانے والے ہاتھ بنانا سنت رسول ہے ۔ ۔اسی حوالے سے الفلاح حال میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فائونڈیشن نے شعبہ مواخات کے تحت 14گھرانوں کو آسان اقساط پر روزگار کے لیے قرضہ فراہم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت اسلام آباد اس سے پہلے بھی 105ضرورت مند افراد میں قرضے تقسیم کر چکی ہے۔ میاں اسلم، حامد اطہر ملک، چوہدری طاہر، الطاف شیر،ڈاکٹر باقر خاکوانی، طارق نواز جنجوعہ ،ملک عبد العزیر اور مولانا عزیز الرحمان نے چھوٹے کاروباری حضرات میں چیک تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن سیاسی نہیں فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف شیر ،سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد محنتی افراد کو آسان اقساط میں قرضہ فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔چیئرمین پنجاب کشش اینڈ کیری چوہدری طاہر نے انٹراپرونیوشپ پر لیکچر دیا ۔ تقریب کے آخر میں 14 محنت کشوں میں چیک میں تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :