انٹرنیشنل کلائمبر یاسین علی برج الخلیفہ پر چھڑنے کیلئے پرعزم
دنیا کا واحد پلیئر ہوں جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر بھی پل بھر میں کلائمبنگ وال پر چڑھ جاتا ہوں: یاسین علی
ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 15:05
(جاری ہے)
یاسین علی نے کہا کہ عالمی ایونٹ کے دوران میں اسرائیل سمیت دنیا کے متعدد پلیئرز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہا، میگا ایونٹ کے دوران زیادہ تر ملکوں سے 10 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جب کہ پاکستان کی طرف سے واحد کھلاڑی میں ہی تھا، اس وقت عالمی ریکارڈ 7 سکینڈ کا ہے جبکہ میرا وقت 8 سکینڈ ہے، اگر حکومت میری سپورٹ کرے تو 3 ماہ میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر ملک وقوم کا نام روشن کر سکتا ہوں۔
ایک سوال پر یاسین علی نے کہا کہ بھارتی ٹاپ کلائمبر نے مجھے چیلنج کیا ہے، اگر مجھے حکومتی سپورٹ ملے تو میں روایتی حریف کو بھارتی سرزمین پر ہی ہرا کر یہ ثابت کروںگا کہ پاکستانی کسی بھی طرح ان سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کلائمبنگ کے کھیل میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ کرکٹ، ہاکی کی طرح اس گیم پر بھی فوکس کرے۔ یاسین علی نے کہا کہ میرا تعلق بہت غریب گھرانے سے ہے، پنڈی میں محنت مزدوری کرتا تھا، زیادہ تر کام شہر کی اونچی عمارتوں پر رنگ وروغن کرنے کا ملتا، اس طرح کا کام کرنے کا فائدہ یہ ہوا کہ اونچائی پر کھڑا ہونے کا میرا ڈر ختم ہو گیا، ایک دن ایک انگریز کو کلائمبنگ دیوار پر چڑھتے دیکھا، میں نے سوچا اگر انگریز ایسا کر سکتے ہیں تو ایک پاکستانی کیوں نہیں کر سکتا، میں نے بھی ہمت کی اور آج پہاڑیوں، اونچی دیواروں اور عمارتوں پر باآسانی چڑھ جاتا ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.