عمران خان فلسطین کے عوام آپ کے دل سے شکرگزار ہیں

آپ نے حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی، وزیراعظم کے خطاب پر فلسطینی سفیر کا ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:33

عمران خان فلسطین کے عوام آپ کے دل سے شکرگزار ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے خطاب پر فلسطینی سفیر کا ردعمل، کہتے ہیں عمران خان فلسطین کے عوام آپ کے دل سے شکرگزار ہیں، آپ نے حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب پر پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد امین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔





ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔