حرمت رسولﷺ کے پاسدار، غریب ممالک کی آواز، کشمیر و فلسطین کے سفیر مسلم امت کے لیڈر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں امیر و طاقتور ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اقوامِ عالم کا امن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، شہریار آفریدی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 12:52

حرمت رسولﷺ کے پاسدار، غریب ممالک کی آواز، کشمیر و فلسطین کے سفیر مسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانیت کی بات کرنے والے ، حرمت رسولﷺ کے پاسدار، غریب ممالک کی آواز، کشمیر و فلسطین کے سفیر مسلم امت کا لیڈر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں امیر و طاقتور ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اقوامِ عالم کا امن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہی۔