اسکول جانے والے بچوں کی صحت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے،سعید غنی

کئی جگہوں پراب بھی مسائل کا سامنا ہے، انتہائی سختی سے ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے،وزیرتعلیم سندھ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 17:24

اسکول جانے والے بچوں کی صحت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) سندھ کے وزیرتعلیم سعیدغنی نے کہا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کی صحت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے۔ہفتہ کوکراچی میں وزیرِتعلیم سندھ کی زیرِصدارت پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنزکااجلاس ہوا،اجلاس میں 28ستمبرسے تعلیمی سرگرمیوں کے شروع ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کوایس اوپیزپرعملدرآمدکی ہدایات کی گئی۔

وزیرتعلیم سعید غنی نے واضح کیا کہ ایس اوپیزپرمکمل عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ہمارااولین مقصد بچوں کواس وبا سے بچانا ہے۔بچوں کی صحت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے۔سعیدغنی نے کہا کہ کچھ نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود چھوٹے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی تھی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم نے تسلیم کیا کہ کئی جگہوں پراب بھی مسائل کا سامنا ہے، انتہائی سختی سے ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے، ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کرانے پرکارروائی ہوسکتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ جن اسکولوں کے کمرے کم ہیں وہ شفٹ کرلیں،اگر ایسا ممکن نہیں تو آدھے بچوں کو ایک روز بلائیں اور دوسرے بچوں کو اگلے روز بلوایا جائے۔ اس کے علاوہ جہاں کمرے زیادہ ہیں، وہاں کلاسز کی تعداد بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

اسکول وینز پربھی لازم ہوگا کہ فاصلوں کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ایس اوپیزبنانے میں بہت ساری چیزیں اسکول پرچھوڑ دی ہیں،امید ہے کہ اسکول انتظامیہ اور والدین تعاون کریں گے۔سعید غنی نے کہاکہ وزیرصحت کے خدشات غلط نہیں بالکل درست ہیں، ملک میں کروناکی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اسکول کھولنے کافیصلہ ہوا۔وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ جووالدین بچوں کواسکول نہیں بھیجناچاہتے وہ نہ بھیجیں، تعلیم سے زیادہ بچوں کی صحت کاخیال رکھناہے،اسکول کھولنے اور بچوں کو اسکول بھیجنے پرکوئی زبردستی نہیں ہے۔

پرائیویٹ اسکولزکی جانب سے بتایا گیا کہ ایس اوپیزپرعمل شروع کردیا گیا ہے،اسکولزایسوسی ایشن کے تحت مانیٹرنگ کانظام بھی وضع کردیاہے،حکومت،اسکولزانتظامیہ اوروالدین مل کرصورتحال کوبہتربناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :