علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،میر فاروق خان جمالی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:47

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کے فرزند میر فاروق خان جمالی نے کہا ہے کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور علاقے میں عوامی بھلائی کے اجتماعی منصوبوں پر تیزی کیساتھ کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی کے چچا معروف شخصیت حاجی عزیز اللہ بادینی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد عبدالمجید بادینی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی ہمارے وڑن کا حصہ ہے عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اوستہ محمد اور گنداخہ تحصیلوں میں سڑکوں اور نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر سمیت تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کیساتھ تمام بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر کام جاری ہے بیشتر منصوبے تکمیل کے مراحل کو پہنچ رہے ہیں جن سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔