چیف سردار جاگن خان بھیو کی ڈپٹی کمشنر شکارپور سے ملاقات ،عوام کے بنیادی مسائل پر گفتگو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) چیف سردار جاگن خان بھیو نے ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمٰن لاڑک سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں عوام کے بنیادی مسائل صحت، تعلیم اور شکارپور میں پبلک پارک کو بہتر کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر چیف سردار جاگن خان بھیو نے کہاکہ صحت اور تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہیں، صحت کے بغیر انسانی زندگی کا تصور ممکن نہیں اور تعلیم ایسا زیور ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، تعلیمی اداروں کو بہتر کرنا ہے، انسانی زندگی میںتعلیم کا بڑا دخل ہے، تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے، شکارپور میں مسائل جنم لے رہے ہیں یہاں کی زیادہ تر آبادی دیہات میں رہائش پذیر ہے اور دیہات میں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شہر کی طرف رخ کر رہے ہیں، ہمیں شہر کے سرکاری اسپتالوں کو بہتر کرنا ہے اس کے علاوہ ان ہسپتالوں کو وہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے انسانی زندگی کو بچایا جا سکے، عوامی پارکوں اور ان کے روڈ، راستوں کو بہتر کیا جائے،پارکوں میں ہریالی کے لیے پودے اور گراس لگائے جائیں تاکہ شہر کے عوام کو صحت مند ماحول اور تفریحی سہولیات فراہم ہوسکیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد لاڑک، مختیار کار شکارپور آصف سومرو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :