بہاولپور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم

معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر08فوڈ پوائنٹس سیل، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈپوائنٹس کو27000 کے جرمانے عائد،57کووارننگ نوٹسزجاری آلودہ پانی سے 20کنال اراضی پر اگائی گئی سبزیاں تلف، 850کلو بیکری مصنوعات، 1800ساشے گٹکا، 01ہزارکلو سوس، 300لیٹر سرکہ برآمد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:27

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم۔معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر08فوڈ پوائنٹس سیل۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈپوائنٹس کو27000 کے جرمانے عائد،57کووارننگ نوٹسزجاری،سیوریج کے آلودہ پانی سے 20کنال اراضی پر اگائی گئی سبزیاں تلف، 850کلو بیکری مصنوعات، 1800ساشے گٹکا، 01ہزارکلو سوس، 300لیٹر سرکہ برآمد۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فو ڈ سیفٹی ٹیموں نی74فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیاء کی فروخت اورقوانین کی خلاف ورزیوں پر08فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ57کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولنگرمیں نوید کالونی کے قریب فقیر والی ہارون آباد کے علاقے میں 40کنال اراضی پرکاشت کی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔

سیوریج کے آلودہ پانی سے 20کنال اراضی پر اگائی گئی پالک ہل چلاکر تلف کردی گئی۔ انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس،پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔مزید رحیم یارخان میں گلوبل ٹریڈنگ کمپنی کو پروڈکشن ایریامیں حشرات کے فضلہ جات، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج کرنے جبکہ کنگ واہ فوڈز کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر سیل کیاگیا۔

اسی طرح رحیم یار خان میں قلندری ٹی سٹال،زمزم کریانہ، راشد الیاس کریانہ، حیدری کریانہ، ندیم جلیبی ہاؤس، بہاولنگرمیں اسد آٹا چکی کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگیوں پر سیل کردیاگیا۔ علاوہ ازیں متعدد فوڈپوائنٹس کو غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی اور ناقص انتظامات پر27ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 20کنال اراضی پر کاشت سبزیاں تلف جبکہ 850کلو بیکری مصنوعات، 1800ساشے گٹکا، 01ہزار کلو سوس اور 300لیٹر سرکہ برآمد کیاگیا

متعلقہ عنوان :