ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں ، حاجی نواب خان دمڑ

حکومت کی دوسال میں سب سے زیادہ کارکردگی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ہے ، صدر پاکستان تحریک انصاف شمال مشرقی ریجن

اتوار 27 ستمبر 2020 01:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے شمال مشرقی ریجن کے صدر حاجی نواب خان دمڑ ،مشرقی ریجن کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شیر زمان موسی خیل ،ضلعی نائب صدر ضلع لورا لائی عبدالمتین اوتمانخیل نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ایک ایماندار اور فرض شناس سیاسی رہنماہیںقاسم خان سوری اپنی محنت کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر بنے انہوں نے پندرہ سال مسلسل پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ورکر عہدیدار رہ کر پارٹی فرائض سر انجام دیئے ہیںپارٹی کی خاطر سب کچھ قربان کیا دن رات محنت کر کے اس سٹیج تک پہنچے ہیں حکومت کی دوسال میں سب سے زیادہ کارکردگی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ہے ان کی کارکردگی میں صوبہ بلوچستان کی صو بائی وقومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ،.چائنا کے تعاون سے کوئٹہ میں ٹیوب ویلوں کا آغاز کیا گیاہنہ بائی پاس کے قریب نسٹ یونیورسٹی ،ہارٹ کا انٹر نیشنل لیول کا ہسپتال،کوئٹہ ٹوژوب موٹروے کی منظوری،برج عزیز خان ڈیم کی منظور ی،کوئٹہ ٹو کراچی ڈبل روڈ کی منظوری،اپنے حلقے میں ترقیاتی کام، 47 عدد نئے ٹرانسفرمرز کی منظوری، کورونا میں غریبوں کے لئے راشن اور غریبوں میں چیک تقسیم کئے ،بلوچستان کے حاجیوں کے لئے کوئٹہ ٹو جدہ کی پروازیں شروع کی گئیں اب معذوروں کے لیے ویل چیئر کی منظوری، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کر دی گئی سٹیلائٹ ٹاون کوئٹہ میں نادرا آفس کا قیام اور اب پورے بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں نادرا آفس کا آغازہھوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صبح سے شام تک اپنے ڈپٹی اسپیکرکے فرائض سرانجام دیتے ہیں