بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سٹیریٹجک پلان کی تیاری کے سلسلے میںایک روزہ ورکشاپ کااہتمام ، جملہ کلیات کے ڈینزکی اپنی فیکلٹی کے شعبہ جات کے مسائل،خوبیوں،سرگرمیوںاورمستقبل کی حکمت عملی پربریفنگ

اتوار 27 ستمبر 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سٹیریٹجک پلان کی تیاری کے سلسلے میںایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کیاگیاجس میںجملہ کلیات کے ڈینزنے اپنی اپنی فیکلٹی کے شعبہ جات کے مسائل،خوبیوں،سرگرمیوںاورمستقبل کی حکمت عملی پربریفنگ دی۔ورکشاپ کاانعقادجامعہ کے فیصل مسجدکیمپس میںکیاگیاتھاجس کی صدارت ڈاکٹرھزالبن محمودالعتیبی،صدرجامعہ نے کی.اس موقع پرجامعہ کے نائب صدور،ڈینز،ڈائریکٹرزجنرلز،پروفیسرز،شعبہ جات کے سربراہان اورڈائریکٹرزبھی موجودتھے۔

ورکشاپ میںتدریسی کامیابی اورجامعہ کی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات سمیت دیگراہم امورپربھی غوروخوض کیاگیا.اس موقع پرخطاب کرتے ہوے ڈاکٹرھزال نے کہاکہ تدریسی عمل کی بہتری،سٹیریٹجک پلان کی تیاری اورانفراسٹرکچرکے مسائل کاسدباب اولین ترجیحات ہیں.انہوںنے تحقیق کی اہمیت کاذکرکرتے ہوے کہاکہ تحقیق پرزیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

کیون کہ اس ہدف میںکامیابی جامعہ کودنیابھرکی بہترین جامعات کی صف میںلاکھڑاکریگی. فیزمانہ تغیراتکاذکرکرتے ہوئے انہوںنے کہاکے عالمی افق پرسامنے آنیوالی تبدیلیوںسے مطابقت میںہی کامیابی ہے،اسلی یہ مسب کوکچھ ہٹ کرسوچنے کے رویے کوبھی پروان چڑھاناہوگا. صدرجامعہ نے ورکشاپ کے شرکاء کی دلچسپی کوسراہتے ہوئے کہاکہ اساتذہ وطلباکوہرممکن تعاون فراہم کیاجایگا۔ انکایہ بھی کہنا تھاکہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے پالیسی کاسب سے اہم جزومیرٹ ہوگاجوتحقیق وترقی کی راہ ہموارکریگا۔