ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمنی کی انتہا ہے ،حاجی الٰہی بخش شیخ

وباء کے دنوں میں ادویات مہنگی کرنا عوام سے علاج معالجہ کی سہولیات چھیننے کے مترادف ہے،صدرسکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن

اتوار 27 ستمبر 2020 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الٰہی بخش شیخ نے ادویات کی قیمتوں میں ظا لمانہ اضا فے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمنی کی انتہا ہے ،وباء کے دنوں میں ادویات مہنگی کرنا عوام سے علاج معالجہ کی سہولیات چھیننے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

آٹا، چینی، پٹرول کے بعد وفاقی حکومت میڈیسن کمپنی مافیا کے سامنے بھی بے بس ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی عدم دلچسپی سے مہنگی ادویات سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران اجلاس میں سرپرست اعلٰی حاجی ہارون میمن ،جنرل سیکریٹری حافظ عمیر احمد چوہدری،عبدالرشید ، طارق جاوید، عبدا لہا د ی متین بندھانی و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی الاہی بخش شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے ساتھ حکومتی روئیہ سوتیلی ماں جیسا ہے، حکومتی اقدامات نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیائ سے لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہیغریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے نے مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے اک جانب شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے ناجائز منافع خورمافیاکوعوام کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا ہے،روزانہ کی بنیادپرآٹا، چینی،گھی ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام کو توقع تھی کہ ان کو ریلیف دینے کیلئے منافع خورمافیا کو لگام ڈالی جائے گی مگر عملی طورپرحکومتی سرپرستی میں ان مافیاکو من مانی قیمت وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس سے عوام میں شدیدغصہ پایاجاتاہے ، شرکائ اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ واپس لیتے ہوئے مہنگائی کو بڑھنے سے روکا جائے۔