خانیوال، انسداد ڈینگی ویک کا آغاز، آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد

پیر 28 ستمبر 2020 16:32

خانیوال، انسداد ڈینگی ویک کا آغاز، آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی انسداد ڈینگی ویک کا آغاز ہوگیا ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈینگی ویک کیحوالہ سے سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام تدارک ڈینگی بارے جناح لائبریری ہا ل میں آگاہی سیمینار و آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار اقبال سمیت محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے شرکائتقریب کو ڈینگی پھیلنے کے اسباب اورتدارک بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ویک منانے کا مقصد شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے اس مہم میں کوئی ایک محکمہ یا شخص اکیلے کچھ نہیں کر سکتا اس لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کے لیے دلجمعی سے کام کیا جائے اور محکمے فرضی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کر رہا ہوں شہریوں کو کورونا کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لئے بتائی گی ایس او پیز سے بھی آگاہ کیا جائے۔ سیمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر قیادت ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔