دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 28 ستمبر 2020 17:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن کل (29 ستمبر ) منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچائو کے لیے شعور اجاگرکرناہے۔ دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ2030 ء تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح 17.3 ملین سے بڑھ کر 23.6 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔ دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے اس کے علاوہ روزانہ کم از کم آدھ گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :