وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان اعلی سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے مابین ملاقات
پاکستان افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، عبداللہ عبداللہ کی قیادت میںوفدکے دورے سے پاک افغان دو طرفہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی غرض سے ترجیحی تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی کا عمل جلد شروع ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
پیر 28 ستمبر 2020 20:18
(جاری ہے)
افغان امن عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعہ کوپرامن طورپر حل کریں۔
پاکستان افغان عوام اور حکومت کی قیادت میں افغان مسئلے کے سیاسی تصفیہ کا حامی ہے۔ دوحہ میں انٹراافغان ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب یہ افغان قیادت پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کئی دہائیوں پر محیط اس تنازعہ کا جامع وسیع البنیاد سیاسی حل تلاش کریں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، متحد، خود مختار اور خوشحال افغانستان کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ان عناصر سے بھی ہوشیار رہنا چاہئے جو افغانستان اور خطے میں امن نہیں چاہتے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان میں حال ہی میں ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور لوگوں کی نقل و حمل میں سہولت کیلئے پانچ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی امداد سے افغانستان میں تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے کاموں کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ باہمی تجارت اور ٹرانزٹ کیلئے ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات اور افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کے حوالے سے جلد بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت اور احترام کے ساتھ ملک واپسی کے خواہاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.