ملک پر مسلط مفلوج نظام سیجاگیردار کرپٹ اور بددیانت بیورکریسی اور سیاستدانوں کوذاتی افادیت مل رہی ہیں،رہنما ت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

پیر 28 ستمبر 2020 22:10

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان امیرمولاناعبدالقادرلونی ‘ جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی‘ سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالروف سینئرنائب امیر مولانا محمدحیات ‘نائب امیرمفتی رحمت اللہ خلجی‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میرمبارک خان محمد حسنی حاجی حیات اللہ کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی سالار نے کہا کہ ملک پر مسلط مفلوج نظام سیجاگیردار کرپٹ اور بددیانت بیورکریسی اور سیاستدانوں کوذاتی افادیت مل رہی ہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے باعث معیشت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کیا مصنوعی بحرانوں سیمافیاز کی تجوریاں بھررہی ہے اور غریب کی استحصال ہورہی ہے کرپشن اورمعاشی بحران سے تمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر حکمران آتے ہی اپنے مفادات سمیٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ دیتے حکمران کے پالیسیوں سیملک کا ہر طبقہ پریشان حال نظر آرہا ہے سہانے خواب سے غریبوں کی داد رسی کی جارہی ہے اور عوام کے سروں سے چھت اور روزگار چھینا جارہا ہے اور قوم مسائل کی دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی صنعتوں پر چند مخصوص خاندانوں ہمیشہ سے قابض ہیریگولیٹرز پر قبضے سے نظام کو مفلوج کرکے اس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

جس سے عوام کی چیخیں نکلیگیں۔عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اشرافیہ طبقہ کونوازنے کیلئے عوام کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے روزانہ کی بنیاد پہ مہنگائی کا غضب ڈہا رہے ہیں عوام سے کیے گئے وعدوں پریکے بعد دیگرے یوٹرن لیے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمران غریب طبقات اور اپنے عوام کی مفادات کی بجائے سامراجی آقاں منتظم بن گئے اور اپنے غریب عوام کا معاشی قتل عام شروع کردیا ہے غریب عوام اورمحنت کش عوام پر ٹیکسوں، کٹوتیوں اور معیار زندگی پر حملوں کی صورت میں ڈالا جا رہا ہے۔ حکمران طبقے کے ان حملوں نے تمام محنت کشوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔