
نیوزی لینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا،
تین میچوں کی سیریز 2-1 سے آسٹریلیا کے نام، ایمیلیا کر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں
بدھ 30 ستمبر 2020 12:48

(جاری ہے)
آسٹریلوی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس نے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 124 رنز کا ہدف دیا۔
میزبان ویمن ٹیم کی طرف سے ایشلے گارڈنر 29 کپتان میگ لیننگ 21 اور صوفی مولینیکس 18 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی لیا طاہو اور ایمیلیا کر نے دو، دو جبکہ صوفی ڈیوائن، ہیلی جینسن اور میڈی گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ایمی سٹرتھویٹ 30، کپتان صوفی ڈیوائن 25، وکٹ کیپر بلے باز کیٹی مارٹن نے 23 جبکہ ایمیلیا کر نے ناقابل شکست 18 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جارجیا وارہم نے 2 جبکہ جیس جانسن اور ڈیلیسا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے آسٹریلیا ویمن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے بالآخر تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ایک میچ میں فتح کا مزہ چکھ ہی لیا۔ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-1 سے آسٹریلیا ویمن ٹیم کے نام رہی۔ نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کر میچ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیلئے کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھائوں گا : اسامہ میر
-
امریکا میں 32 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، صدر ٹرمپ نے تیاری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ
-
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ہوگا
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے لیے جعلی ٹکٹ ہزاروں درہم میں فروخت ہونے لگے
-
لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی مسترد کردی
-
نیشنل بینک اوپن ٹینس ،نائومی اوساکا اور کلارا ٹاسن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
-
فلوریڈا،پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی، سالک حسین سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.