قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دیا
فردوس شمیم نقوی نے استفعیٰ تنقید والے دن ہی پیش کر دیا تھا،استعفے سے متعلق وزیراعظم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ گورنر سندھ اسمبلی
مقدس فاروق اعوان بدھ 30 ستمبر 2020 13:38
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے اراکین کافی عرصے سے فردوس شمیم نقوی کے بیانات پر شکایات کرتے تھے۔
ان کی کئی باتیں ناپسندیدہ قرار دی جاتی تھیں۔انہوں نے وفاقی وزراء سمیت وزیراعظم پر بھی کھلم کھلا تنقید کی تھی جس کے بعد قیادت کی طرف سے ان سے استفعیٰ طلب کیا گیا ۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران کے معاملے پر اپنے ہی وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ہی برس پڑے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں چاہے حکومت ن لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی، اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہو سکی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو گیس نہیں مل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ہو یا تحریک انصاف کی لیکن کراچی میں گیس کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر شور مچائوں گا اور شرم بھی دلائوں گا، وزیر اعظم صاحب بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی سنیں، میں شور بھی مچائوں گا اور انہیں شرم بھی دلائوں گا تاہم بعدازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر معذرت کر لی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.